واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی میڈیا نے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو ہیرو قرار دیدیا ۔امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل میں ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی اور خارجہ پالیسی کا زیادہ کنٹرول پاکستانی فوج کے ہاتھ میں ہے اور خیال کیاجاتاہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ لڑائی کے بجائے یہ ذمہ داری فوج کو ہی دیدی جائے تاہم ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ چند روز قبل ایک امریکی وفد نے آرمی چیف سے راولپنڈی میں ملاقات کی تو آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ان کیلئے یہ چیز بہت اہم ہے کہ پاکستان میں انہیں مرکزی طاقت کے طورپر نہ دیکھا جائے بلکہ تمام اداروں کو اپنا کام کرنا چاہیئے ۔ اخبار نے لکھا کہ جنرل راحیل شریف نے سب سے زیادہ متاثرہ اور پاکستان کے بڑے شہر کراچی میں امن وامان بحال کردیا ہے جس سے آرمی اور سیاسی قوتوں کو تقویت ملی ہے جہاں جمہوریت نے اپنی جڑیں مضبوط کرنے کے لئے بہت کوشش کی ہے ۔