اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک) پارلیمنٹ ہاؤس کی پارکنگ ایریا میں اس وقت ناخوشگوار صورتحال پیدا ہو گئی جب مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی کوشش کی۔عینی شاہدین کے مطابق نواز شریف اپنی گاڑی میں سوار ہو رہے تھے اور اسی دوران وہ موجود افراد سے رخصتی کے کلمات ادا کر رہے تھے۔
اسی لمحے سینیٹر افنان اللہ خان گاڑی کے دوسری جانب سے آ کر اپنے قائد سے ملنے لگے تو وہاں تعینات پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران دونوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔تاہم سینیٹر افنان اللہ خان بالآخر نواز شریف کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ دیکھ کر نواز شریف نے صورتحال پر ناراضی کا اظہار کیا اور ڈی ایس پی کی جانب ڈانٹنے کے انداز میں ہاتھ کے اشارے سے اپنی ناپسندیدگی ظاہر کی۔افنان اللہ خان نے نواز شریف کو الوداع کہا جس کے بعد سابق وزیراعظم اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔
لیڈر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے سنیٹر افنان کو خود تک پہچنے تو دیا لیکن ہاتھ نہ ملایا
سنیٹر افنان اللہ کی میاں نواز شریف تک پہنچنے کی کوشش ۔۔ڈی ایس پی پنجاب پولیس نے روک لیا ۔۔ ایک لمحے کیلئے ڈی ایس پی اور سنیٹر افنان اللہ میں ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد میاں نواز شریف نے پنجاب… pic.twitter.com/MAhFdu4WRm
— Ahsan Wahid (@AhsanWahid13) November 12, 2025















































