جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سبزیاں اور پھل کھائیں اور اپنی عمر سے 5 سال جوان ذہن پائیں

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) یہ کوئی پہلی تحقیق نہیں کہ جب سائنس دانوں نے پھلوں اورسبزیوں کو صحت کے لیے مفید قرار نہ دیا ہو لیکن اس تحقیق میں انسانی صحت کے ایک نئے پہلو کو سامنے لایا گیا ہے اورانکشاف کیا گیا ہے کہ بحیرہ روم کی غذائیں کھانے سے انسانی دماغ کے سکڑنے کا عمل رک جاتا ہے اور وہ اپنی سے 5 سال زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔
امریکی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ پھل، سبزیاں، زیتون کا تیل اور مچھلی کو اپنی غذا کا حصہ بناتے ہیں تو بڑھاپے میں ان کے دماغ کے سکڑنے کا عمل سست ہوجاتا ہے اور اس کے کام کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ تحقیق کے دوران 674 افراد کی زندگیوں کا مشاہدہ کیا گیا اور یہ بات سامنے ا?ئی کہ نہ صرف بحیرہ روم کی غذائیں بلکہ گوشت کم کھانے اور مچھلی کا زیادہ استعمال کرنے والوں کا دماغ بھی کم رفتار سے سکڑتا ہے۔
تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر جیان گو کا کہنا ہے کہ تحقیق کے دوران سامنے ا?نے والے یہ نتائج دلچسپ ہیں اور لوگ اس سے اپنے ذہن کے سکڑنے کے عمل کو روک سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان غذاو¿ں کے کھانے سے دماغ سے تعلق بہت گہرا نہیں تاہم اگر ان 5 غذاوں کو بھر پور طریقہ سے استعمال کیا جائے تو اس کے بھر پور نتائج سامنے ا?تے ہیں۔
الزائمر سوسائٹی کے ڈاکٹر جیمز پیکٹ کا کہنا ہے کہ اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ ایسی غذائیں جن میں مچلھی، سبزیاں، خشک میوے، پھل اور زیتون کا تیل شامل ہو وہ دماغ کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ برطانوی الزائمر ریسرچ سینٹر کی لورا فیپس کاکہنا ہے کہ اس تحقیق میں اگرچہ واضح نہیں کہ کس طرح یہ غذائیں بھولنے والی بیماری میں فائدہ مند ہوں گی تاہم یہ غذائیں دماغ کو صحت مند ضرور بناتی ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…