بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اداکار گووندا کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کو گزشتہ رات گھر میں اچانک بے ہوش ہونے کے بعد ممبئی کے جوہو کے علاقے میں واقع کرٹی کیئر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 61 سالہ اداکار گزشتہ شب طبی پیچیدگیوں اور ذہنی تنا ئوکے باعث ہوش و حواس کھو بیٹھے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

گووندا کے قریبی دوست اور قانونی مشیر بندل نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ اداکار کو رات گئے تقریبا ایک بجے ایمرجنسی میں اسپتال لایا گیا تھا، گھر پر پہلے ڈاکٹر سے فون پر مشورہ کیا گیا اور دوا دی گئی، لیکن حالت سنبھل نہ سکی تو اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ گووندا کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب ان کی رپورٹس کا انتظار ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی گووندا ایک حادثے کا شکار ہوئے تھے جب ان کی لائسنس یافتہ پستول غلطی سے چل گئی تھی اور ان کی ٹانگ میں گولی لگ گئی تھی، جس کے بعد ان کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد ان کی ٹانگ سے گولی نکالی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…