اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ جمع کروانے کو لازمی قرار دیتے ہوئے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم کردیں۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انکم ٹیکس رولز 2002ء میں مزید ترامیم کرتے ہوئے انکم ٹیکس رولز کے رول 73میں موجود ذیلی قاعدہ 2ڈی ڈی کو تبدیل کر کے ایک نیا قاعدہ شامل کیا گیا ہے جس کے تحت انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ کا الیکٹرانک فائلنگ (آن لائن جمع کروانا)لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق اس ترمیم کا مقصد ٹیکس نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا، ریٹرن جمع کروانے کے عمل کو آسان بنانا اور ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا کو موثر انداز میں منظم کرنا ہے۔















































