ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں امراض قلب کے مریض ادویات سے محروم ہیں، رپورٹ

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) دنیا بھر میں امراضِ قلب میں مبتلا افراد کی اکثریت دل کی ایسی عام دستیاب دواو¿ں سے بھی محروم ہے جو بظاہر ان کی دسترس میں ہوتی ہیں۔
معروف طبی جریدے ”لینسٹ“ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دیگر غریب اور کم ا?مدنی والے ممالک میں یہ دوائیں یا تو عام دستیاب نہیں یا پھر بہت مہنگی ہیں جب کہ امراضِ قلب یا فالج کے شکار نصف مریضوں تک ان دواو¿ں کی رسائی ہی نہیں ہے۔ جریدے کی رپورٹ کے مطابق جب تک ان دواو¿ں کو عام یا سستا نہیں کیا جاتا اس وقت تک یہ بیماروں کی پہنچ سے دور رہیں گی۔
دل کی دواو¿ں کی 4 بنیادی اقسام ہیں جن میں ایسپرین، بیٹا بلاکرز، اسٹاٹنز اور اے سی ای انہبیٹرز شامل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) کے مطابق 2025 تک یہ دوائیں 80 فیصد تک مریضوں کی رسائی میں ہونی چاہئیں۔ رپورٹ میں غریب اور متوسط ا?مدنی والے ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ان دواو¿ں کو پھیلانے اور ان کی قیمتیں کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں۔
رپورٹ کی تیاری میں 10 سال تک 18 ممالک کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں پاکستان سمیت امریکا، کینیڈا، سویڈن، امارات، کینیڈا، ملائیشیا، چلی، ترکی، جنوبی افریقا، ارجنٹینا، برازیل، کولمبیا، ایران، چین، مقبوضہ فلسطین ، بنگلا دیش اور بھارت وغیرہ شامل ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن ممالک میں دواو¿ں کی ماہانہ قیمت ا?مدنی کے 20 فیصد تک ہو تو وہ خریداری سے باہر ہوجاتی ہے اسی لیے ان دواو¿ں کو مزید سستا کرنے کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق متوسط آمدنی والے ممالک میں 62 فیصد شہریوں اور 37 فیصد دیہاتیوں کو یہ دوائیں دستیاب ہیں جب کہ غریب ممالک میں 25 فیصد شہری اور 3 فیصد دیہی آبادیوں کو ان اہم دواو¿ں کی سہولت موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…