ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خوداعتمادی بڑھانے کے 6بہترین نسخے

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )خود پر بھروسہ اور اعتماد زندگی میں کامیابی کی کنجی ہے لیکن یہ احساس گھٹتا بڑھتا رہتا ہے تاہم اچھی بات یہ ہے کہ خود اعتمادی کو بڑھایا جاسکتا ہے اور اس کے لیے ماہر نفسیات پروفیسر روب یوئینگ نے اہم ٹوٹکے پیش کیے ہیں جو حیرت انگیز طور پر کارگر ہیں۔
خود اعتمادی کے دھوکے میں نہ رہیں:
کچھ لوگ باہر سے بظاہر بہت خود اعتماد دکھائی دیتے ہیں لیکن اندر سے ان میں اعتماد کی کمی ہوتی ہے۔ اسے ڈاکٹر روب ” خود اعتمادی کا دھوکا“ قرار دیتے ہیں جب کہ اس کے لیے پہلا قدم یہ ہے کہ خود کو اندر سے پ±راعتماد سمجھنے کی مشق کرہراور اس کے لیے زندگی کے وہ چیلنج اور مشکل حالات یاد کریں جن پر آپ نے اپنی محنت اور لگن کے ذریعے قابو پالیا تھا۔
لوگ آپ کے ذہن کو نہیں دیکھتے:
خود کو یہ سوچ کر پراعتماد رکھیں کہ لوگ نہیں جانتے کہ آپ کے دماغ میں کیا چل رہا ہے، احساسِ کمتری اور خود اعتمادی کی کمی سے مجمعے میں دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے اور منہ خشک ہونے لگتا ہے لیکن لوگ نہیں جانتے کہ آپ کے دل میں کیا کچھ ہے اور دل و دماغ میں کیا ہورہا ہے اس احساس کو پروان چڑھا کر بھی آپ خود اعتمادی کو بڑھاسکتے ہیں۔
طاقتور پیراگراف سے اعتماد بڑھائیں:
اگر آپ کو دفتر میں ماتحتوں کے سامنے کوئی پریزینٹیشن دینا ہو، کوئی بڑی تقریب رکھنی ہو یا پھر کسی اہم شخصیت سے ملاقات کرنی ہوتوعین اس لمحوں میں خود کو طاقتور سمجھنے کے چند پیراگراف تحریر کریں اور اس کے لیے ضروری ہے کہ 5 منٹ تک ذہن میں یہ سوچیں کہ آپ اس میٹنگ یا کسی شخص پر کس طرح اثرانداز ہوں گے اور اب اسے کاغذ پر مثبت انداز میں لکھیں۔ اسی طرح کسی کو کچھ پڑھانا ہو، کہیں مجمعے میں بات کرنی ہو تب بھی خود کو طاقتور اور پراثر ثابت کرنے کے لیے اچھی باتیں لکھیں اور اسے بار بار پڑھیں کیونکہ اس سے خود اعتمادی کا جذبہ بیدار ہوگا اور گویا بھروسے کا انجکشن لگ جائے گا۔
لوگ آپ کو بھول کر خود اپنے آپ میں مگن رہتے ہیں:
لوگ یہ بھول جلد بھول جاتے ہیں کہ انہوں نے آپ سے ملاقات کی ہے اور وہ ہمیشہ آپ کے متعلق نہیں سوچتے کیونکہ زندگی میں ان کے اپنے بہت سے مسائل اور مصروفیات ہیں، خود کو یاد دلائیں کہ آپ کی غلطیوں اور خود اعتمادی کو آپ سے زیادہ کوئی اور نہیں جانتا اور آپ کو اس کی فکر کرنی چاہیئے جب یہ احساس پیدا ہوجائے تو خود اعتمادی میں بھی اضافہ ہوگا۔
خود پر رحم کھائیں:
انسان خطا کا پتلا ہے لیکن یہ بھی تو سوچیں کہ آپ کے دوست آپ کی اچھائیوں اور کام کرنے کے جذبے کو بھی سراہتے ہیں۔ اسی لیے ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ آپ خود بھی اپنے آپ پر رحم کھائیں لیکن سست اور بے عمل نہ ہوں۔ آخر آپ بھی انسان ہیں اور ماضی میں کئی کارنامے انجام دے چکے ہیں۔ اپنے اچھے کاموں کو سوچ کر خوش ہوں اور ساتھ ہی ماضی کی غلطیوں سے بھی سیکھیں اور مستقبل کے بارے میں پرامید رہیں۔
ورزش سے اعتماد حاصل کریں:
ورزش اور جسمانی مشقت سے بدن خاص قسم کے ہارمون خارج کرتا ہے جو نہ صرف اعتماد بڑھاتے ہیں بلکہ دل و دماغ کو سکون بھی فراہم کرتے ہیں۔ صبح اٹھ کر 40 منٹ واک کرنے سے ڈپریشن اور ذہنی تناو¿ دور ہوتا ہے اس لیے مسلسل اور مستقل طور پر ورزش، واک یا جسمانی مشقت کی عادت پیدا کریں۔ اس سے جسم پر ظاہری اور اندرونی دونوں طرح کے مثبت اثرات پڑیں گے اور آپ کا دوران خون بھی بہتر رہے گا اسی لیے خود اعتمادی کے لیے جسمانی محنت کو کلیدی درجہ حاصل ہے۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…