منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

میں اگلے جنم میں گوندا کو شوہر کے طور پر دیکھنا نہیں چاہتی،اہلیہ سنیتا آہوجا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)معروف بالی وڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گووندا ایک اچھے بیٹے اور بھائی تو ہیں لیکن ایک اچھے شوہر بالکل بھی نہیں اور میں اگلے جنم میں ان کو شوہر کے طور پر دیکھنا نہیں چاہتی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا نے اپنی ازدواجی زندگی، گووندا کی ماضی کی غلطیوں اور ایک اسٹار کی بیوی ہونے کی مشکلات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو یہ جاننا چاہیے کہ خود پر قابو کیسے رکھنا ہے۔ جوانی میں سب غلطیاں کرتے ہیں، ہم دونوں نے بھی کیں لیکن ایک عمر کے بعد غلطیاں کرنا اچھا نہیں لگتا۔اداکار کی اہلیہ نے مزید کہا کہ اختلافات کے باوجود ان کے بچوں سے محبت نے انہیں مضبوط رکھا، ان کا کہنا تھا کہ گووندا کی سوچ الگ ہے اور میری سوچ الگ ہے، میں آج صرف اپنے بچوں کی محبت کی وجہ سے زندہ ہوں، ہمیشہ محسوس کرتی ہوں کہ میرے بچے صرف مجھ سے ہی پیار کرتے ہیں۔سنیتا آہوجا کا کہنا تھا کہ گووندا ہیرو ہیں، وہ بیویوں سے زیادہ ہیروئنوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ ایک اسٹار کی بیوی بننے کے لیے عورت کو بہت مضبوط ہونا پڑتا ہے، دل کو پتھر کا بنانا پڑتا ہے اور مجھے یہ بات سمجھنے میں 38 سال لگے۔انہوں نے آخر میں کہا کہ گووندا بہت اچھے بیٹے اور بھائی ہیں لیکن اچھے شوہر بالکل بھی نہیں، میں ان کو اگلے جنم میں بھی شوہر کے طور پر نہیں دیکھنا چاہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…