پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

زید خان نے اپنی والدہ زرین خان کی آخری رسومات ہندو طریقے سے کیوں ادا کیں؟

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)معروف بالی وڈ اداکار زید خان اور سوزین خان کی والدہ زرین خان 81برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق زرین خان طویل عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں اور جمعہ کو انہوں نے ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین خان کی آخری رسومات ممبئی میں اداکی گئیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں زید خان کو اپنی والدہ کی آخری رسومات ہندو مذہب کی روایات کے مطابق ادا کرتے دیکھا گیا۔

وائرل ویڈیو میں زید خان کو میت کے آگے مٹی کا گڑھا اٹھائے چلتے دیکھا جاسکتا ہے، ان ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین شش وپنج میں مبتلا تھے کہ بلآخر زرین خان کی آخری رسومات ہندو روایات کے تحت کیوں ادا کی گئیں؟بھارتی میڈیا کا بتانا ہیکہ زرین خان ایک ہندو خاندان میں پیدا ہوئی تھیں، شادی سے قبل ان کا نام زرین کترک تھا لیکن سنجے خان سے شادی کے بعد زرین نے اپنا سرنیم کترک کے بجائے خان کرلیا یوں انہیں زرین خان سے جانا جانے لگا۔بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ زرین خان نے سنجے خان سے شادی کے بعد اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا تھا۔ان کے خاندان نے ان کی موت کے بعد ان کی آخری رسومات ہندو روایات کے مطابق ادا کیں جس میں بالی وڈ اداکار ہریتھک روشن، جیا بچن، شویتا بچن نندا، رانی مکھرجی، جیکی شروف اور بوبی دیول سمیت کئی شخصیات نے شرکت کی۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…