ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان ریلوے کا پہلا اے آئی سکیورٹی سسٹم نصب کردیا گیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/راولپنڈی( این این آئی)پاکستان ریلوے کا پہلا اے آئی سکیورٹی سسٹم راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پرنصب کردیا گیا،180سے زائد کیمرے 24 گھنٹے ریلوے لائن ،ٹکٹ گھر سمیت راولپنڈی اسٹیشن کے چپے چپے کی مانیٹرنگ کریں گے،سکیورٹی سسٹم کا ایک ڈیٹا بیس بھی موجود ہے۔وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے کی تاریخ کے پہلے اے آئی بیسڈ”سیف اینڈ سمارٹ”سسٹم کا افتتاح کردیا۔180 سے زائد کیمروں کا نیٹ ورک 24 گھنٹے پارکنگ،مسافروں کی قطاروں سے ٹکٹ گھر اور پلیٹ فارم تک ہرشخص پر نظررکھے گا،ہرچہرے کی شناخت ہوگی،اسے مرکزی ڈیٹا بیس سے بھی ملایا جائے گا۔

مستقبل میں اس کا دائرہ دیگر ریلوے اسٹیشنز تک بڑھایا جائے گا۔ سسٹم مینیجر محمد علی کے مطابق ریلوے کے پاس اب ڈیٹا بیس فیصلہ لینے کی پہلے سے زیادہ طاقت آجائے گی،مسافر جس بھی پارکنگ سے آئے گا اس کی گاڑی کا این پی آر اس کی تصویر،فیشل ڈیٹا وہاں سیٹریسنگ شروع ہوجائے گی جب تک وہ ٹرین میں چلا نہیں جاتا۔یہ اے آئی سسٹم ریلوے اسٹیشن پرتخریب کاری کی کوشش کوناکام بنانے میں بھی معاون ہوگا،فیس ڈیٹا سے ڈیٹیکٹ کررہے ہوتے جوڈیٹا میں فیڈ ہورہا ہوتا ہے،بلیک لسٹنگ کرسکتے ہیں،کوئی مجرم یا دہشتگرد یہاں آتا ہے تو الرٹس بھی مل سکتے ہیں۔ایف ڈبلیو اوکی جانب سے یہ سسٹم فی الحال صرف راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر نصب کیا گیا ہے، مستقبل میں اس کا دائرہ دیگر ریلوے اسٹیشنز تک بڑھایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…