پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کراچی کے شہری خواتین کے زیورات اور دیگر اثاثے بیچنے پر مجبورکردیئے گئے

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) عروس البلاد کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ۔لوگوں نے بحالت مجبوری خواتین کے زیورات اور دیگر اثاثے بیچ کر پانی کے لیے حصول کے لیے بورنگ کروانی شروع کردی ہے ۔شہری کو پانی کی فراہمی کے ذمہ دار ادارے کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے حکام نے اس صورت حال کا ذمہ دار ڈیفنس ہاو ¿سنگ اتھارٹی کو قرار دے دیا ہے ۔ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید کا کہنا ہے کہ شہریوں کا 70فیصد پانی ڈی ایچ اے والے ٹینکرز کے ذریعہ لے جاتے ہیں ۔کراچی کو اس وقت 60کروڑ گیلن یومیہ پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔ڈی ایچ اے نے فیز 8بھی آباد کرلیا ہے ۔اس کے علاوہ دیگر فیزز میں بھی اضافی پانی فراہم کیاجارہا ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ادارے نے شہر سے تمام غیر قانونی ہائیڈرنٹس ختم کردیئے ہیں ۔اس وقت صرف 20فیصد ہائیڈرنٹس آپریشنل ہیں جو قانونی ہیں ۔ادھر پانی کو ترسے ہوئے شہریوں کو کہنا ہے کہ پانی اب صرف پیسے والے لوگوں کے لیے رہ گیا ہے ۔غریب کے لیے پانی نہیں ہے ۔کراچی میں زیر زمین پانی کی سطح بھی غیر معمولی طور پر نیچے چلی گئی ہے ۔پہلے 50سے 60فٹ کی گہرانی میں پانی نکل آتا تھا ۔اب یہ سطح ڈیڑھ سو فٹ سے بھی نیچے چلی گئی ہے ۔اس صورت حال میں بورنگ کرنے والوں کا کاروبار چمک اٹھا ہے جو کھدائی کے لیے 60ہزار سے ایک لاکھ روپے تک وصول کررہے ہیں ۔اس پر بھی یہ ضمانت نہیں ہے کہ پانی میٹھا نکلے گا یا کھارا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…