جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاہ رخ خان بورنگ ایکٹر ہیں، نصیر الدین شاہ

datetime 28  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)لیجنڈری بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ اکشے کمار کی تعریفیں جب کہ شاہ رخ خان کی اداکاری کی برائیاں کرتے دکھائی دیے، ساتھ ہی انہوں نے شاہ رخ خان کو بورنگ ایکٹر بھی قرار دیا۔ نصیر الدین شاہ کے پرانے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ بولی ووڈ کے معروف اداکاروں کے بارے میں کھل کر بات کرتے دکھائی دیے۔ویڈیو میں انہو نے شاہ رخ خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں بورنگ ایکٹر قرار دیا جبکہ اکشے کمار کی اداکاری کی صلاحیتوں کو سراہا۔نصیر الدین شاہ نے انٹرویو میں کہا کہ وہ عام طور پر بولی ووڈ کے بڑے ستاروں جیسے خانز، کمارز یا دیوگنز کی فلمیں دیکھنے کی کوشش نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے بہت سے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن انہیں کسی نے خاص متاثر نہیں کیا البتہ اکشے کمار ایک ایسے اداکار ہیں جن کی وہ بہت قدر کرتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اکشے کمار نے بغیر کسی گائیڈنس یا گاڈ فادر کے اپنی محنت سے انڈسٹری میں جگہ بنائی، اب ان کی اداکاری میں صلاحیت کے آثار نظر آتے ہیں اور طویل عرصے کے بعد وہ ایک اچھے اداکار بن چکے ہیں۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اکشے کمار اداکاری کر کر کے بالآخر اداکاری سیکھ گئے اور اب ان کی اداکاری بہتر ہے، وہ انہیں اچھے لگتے ہیں۔جب انٹرویو لینے والے نے شاہ رخ خان کا ذکر کیا کہ انہوں نے بھی بغیر کسی سپورٹ کے کامیابی حاصل کی تو نصیر الدین شاہ نے اعتراف کیا کہ ایسا ہی ہے اور وہ اس ضمن میں شاہ رخ کی عزت اور قدر کرتے ہیں۔نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ شاہ رخ خان کی قدر کرتے ہیں لیکن ایک اداکار کے طور پر وہ اب بورنگ ہو گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…