اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

بیوی کا نمبر موبائل میں ’موٹی‘ کے نام سے محفوظ کرنا شوہر کے گلے پڑگیا ، طلاق کے ساتھ جرمانہ بھی عائد

datetime 24  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں میاں بیوی ایک دوسرے کے لیے پیار بھرے نام رکھتے ہیں، مگر ترکیے میں ایک شوہر کا دیا گیا نام اس کے لیے مصیبت کا سبب بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے شہر اوشاک میں ایک دلچسپ مگر سنجیدہ نوعیت کا مقدمہ اس وقت سامنے آیا جب ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف طلاق کا دعویٰ دائر کیا۔ مقدمے میں بتایا گیا کہ شوہر نے بیوی کا نمبر موبائل فون میں ترکی زبان کے لفظ “ٹومبک” سے محفوظ کیا تھا، جس کا مطلب “موٹی” ہے۔

خاتون نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ شوہر کی جانب سے رکھا گیا یہ نام توہین آمیز ہے اور اس سے اس کی عزتِ نفس کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ انہوں نے طلاق کے ساتھ ساتھ ذہنی اور اخلاقی نقصان کے ازالے کے لیے معاوضے کا مطالبہ بھی کیا۔

عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بیوی کے لیے ایسا لفظ استعمال کرنا محض مذاق نہیں بلکہ یہ جذباتی اذیت اور نفسیاتی تشدد کے زمرے میں آتا ہے، جو ازدواجی تعلقات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ عدالت نے شوہر کو سابقہ اہلیہ کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ترکی کی عدالت کے اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر وسیع بحث شروع ہوگئی۔ کئی صارفین نے عدالت کے فیصلے کو سراہا، جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ “موٹی” ایک پیار بھرا نک نیم بھی ہو سکتا ہے، لہٰذا اسے توہین کے زمرے میں نہیں لانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…