کراچی (نیوز ڈیسک)عمومی طورپر کسی خاص جگہ پر سوزش، جلن یا الرجی وغیرہ ہونے پر یہ لوگ سمجھ نہیں پاتے کہ انہیں کس نے کاٹا ہے، اور کاٹا بھی ہے یا یہ کوئی جلدی مسئلہ ہے۔ عمومی طورپر بچھو کے کاٹنے پر جلد پر خارش اور بے چینی ہوتی ہے لیکن اصل وجوہات کا علم نہ ہونے کی و جہ سے بروقت طبی امداد حاصل کرنے سے قاصر رہتے ہیں ۔ بچھو کے ڈسنے پر متعلقہ شخص کو متاثرہ جگہ پر درد، جھنجھاہٹ اور جلن کا احساس ہوتا ہے۔ بچھو کے ڈسنے کا فوری احساس اگرچہ کچھ ہلکا ہو سکتا ہے لیکن بعدازاں یہ ڈنگ جسم میں مختلف اقسام ریکشن کا سبب بن سکتا ہے۔ بچھو کے ڈسنے سے زبان سیاہ، نگلنے میں مشکل، نظر کا دھندلانا، سرکا چکرانا، بھوک کا احساس اور سانس لینے میں مشکل جیسی علامات واضح ہو سکتی ہےں۔ بچھو کے کاٹنے سے زہرانسانی جسم میں منتقل ہوتی ہے اور دیر کی صورت میں موت کی وجہ بھی بن سکتی ہیں۔ بچھو کے ڈنگ سے ظاہر ہونے والی علامات کی وجوہات بچھو کے ڈنگ سے ظاہر ہونے والی علامات کی وجہ نہایت سادہ ہے کہ ڈنگ میں زہر ہوتا ہے، جو پھر علامات کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ یہ زہر مختلف پروٹینز کا مکسچر ہوتا ہے اور اسی لئے زیادہ مہلک نہیں ہوتا۔ مزید یہ کہ بچھوؤں کی دو ہزار اقسام زہریلی ہوتی ہیں جو انسان کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں