جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کونسی بات امیتابھ اور قادر خان کے درمیان فاصلے کا باعث بنی تھی؟

datetime 23  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کے سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی جانب سے امیتابھ بچن کو سیاست میں لانے کے حوالے سے ایک بار قادر خان مرحوم نے انکشاف کیا کہ سیاست میں شامل ہونے کے بعد امیتابھ بچن کا رویہ بدل گیا تھا۔سینئر اداکار اور مصنف قادر خان نے اپنی زندگی میں ایک بار اپنے قریبی دوست امیتابھ بچن کے سیاست میں آنے کے بعد بدلے رویے پر گفتگو کی۔ قادر خان نے ایک واقعہ بیان کیا جب ایک پروڈیوسر نے ان سے اصرار کیا کہ وہ امیتابھ بچن کو سر کہہ کر مخاطب کیا کریں۔ پروڈیوسر کا یہ مطالبہ قادر خان کے لیے کافی مشکل تھا اور یہی بات ان دونوں دوستوں کے درمیان فاصلے کا باعث بنی اور ان کی گہری دوستی اپنے انجام کو پہنچی، قادر خان کو اس سے بہت دکھ پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار قادر خان مرحوم اپنی بذلہ سنجی اور حاضر جوابی کے حوالے کافی مشہور تھے۔ انھوں نے ایک بار بتایا کہ وقت کے ساتھ ان کی امیتابھ بچن سے پرانی دوستی کیسے بدلی تھی۔ قادر خان اپنے بچپن میں ہی افغانستان سے بھارت منتقل ہوگئے تھے اور بعد میں ہندی فلموں کے انتہائی قابل احترام مصنفین اور اداکاروں میں شمار ہوئے۔ ان کے عروج کا آغاز اس وقت ہوا جب لیجنڈری اداکار دلیپ کمار نے ایک اسٹیج پرفارمنس کے دوران ان کی صلاحیت کو پہچانا۔ دلیپ کمار ان سے اس قدر متاثر ہوئے کہ قادر خان کو دو فلموں میں کاسٹ کیا، جس کی وجہ سے ان کے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز ہوا۔ 1970 میں ہندی فلموں میں آنے کے بعد انکی امیتابھ سے پیشہ ورانہ قربت ہوئی اور یہ دوستی دو عشروں تک قائم رہی۔ اس دوران قادر خان نے نہ صرف بطور اداکار کام کیا بلکہ امیتابھ کی کئی ہٹ فلموں کے مصنف بھی بنے۔ ان دونوں نے متعدد آئیکونک پروجیکٹس جن میں بے نام (1974)، امر اکبر انتھونی، پرورش (1977)، مقدر کا سکندر (1978)، نصیب (1981) اور ہم (1991) شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…