پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

واشنگٹن‘ وزیراعظم کی جانب سے پاکستانی عمارتوں کی فروخت کی منظوری کا امکان

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے واشنگٹن میں پاکستان کی زیر ملکیت 2 عمارتوں کی فروخت کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف جہاں دورہ امریکہ کے دوران پاک امریکہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے وہیں ان کی جانب سے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں 2 پاکستانی عمارتوں کی فروخت کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ 3 رکنی کمیتی پہلے ہی اس جائیداد کو فروخت کرنے کی حمایت میں ہے۔ چیئرمین نجکاری کمیسن محمد زبیر جو کہ اس کمیٹی کے رکن ہیں ان کا کہنا ہے کہ چونکہ دونوں عمارتیں فالتو ہیں ان کا سب سے بہترین آپشن فروخت کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ارکان میں جمیل عباسی جیلاجی جو کہ امریکہ میں پاکستانی سفیر ہیں اور ناصر محمود کھوسہ جو کہ آج کل عالمی بنک واشنگٹن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر ہیں شامل ہیں۔ 2003ءمیں ڈپلومیٹک انکلیو میں بننے والی عمارت میں منتقلی کے بعد پرانی عمارت ناقابل استعمال ہے دونوں عمارتوں کو کرایہ پر دینے کا بھی آپشن ہے۔ کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ آفر ملنے پر ان کو فروخت کر دیا جائے۔ کمیٹی کے رکن زبیر محمود نے یہ بھی سفارش کی یہ پیپلزپارٹی کے دور 2010ءمیں 7 ملین ڈالر نیشنل بنک سے قرضہ لے کر بننے والی ان عمارتوں پر خرچ ہونے والی رقم کا احتساب بھی ہونا چاہئے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…