تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی سائنسدانوں نے سرطان کے خلاف موثر دوا تیار کرنے کا دعویٰ کیاہے۔یہ دوا نانو ٹیکنالوجی کی مدد سے تیارکی گئی ہے جسے مختلف قسم کے سرطان کے لئے موثر قراردیا گیا ہے۔تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے کینسر ریسرچ سنٹر نے پولیمر بیسڈنانوکیریئر بنایا ہے جو کینسر کے خلیوں کو ہدف بنا کردوا ”کرکومین“ کو سرطانی خلیوں تک پہنچاتاہے۔کینسر کے مریضوں پر کلینکل تجربات میں بے حد کامیاب ثابت ہوا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق کرکومین ہلدی کا جز ہے جس میں انٹی کینسر اور کینسر سے بچاو¿ کی خاصیتوں کے علاوہ تکسیرکش اور سوجن کو کم کرنے کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔