پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

فلپائن : ریسٹورنٹ پر خاتون کی فائرنگ ، دو چینی سفارتکار ہلاک ، ایک زخمی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015 |

منیلا(آن لائن)فلپائن کے شہر سیبو کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک خاتون حملہ آور کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں چین کے دو سفارت کار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ بدھ کو پیش آنے والے اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں چینی قونصل خانے کے نائب قونصل اور امورِ خزانہ سے منسلک افسر شامل ہیں جبکہ قونصل جنرل زخمی ہوئے ہیں جنھیں ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ایک چینی خاتون اور ایک مرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔چیف سپرنٹینڈنٹ پروڈنسیو بناس کا کہنا ہے کہ ’ہم ابھی تک فائرنگ کی وجہ جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ایک مشتبہ چینی خاتون اس سلسلے میں زیرِ حراست ہیں تاہم ان سے پوچھ گچھ کرنے کے لیے مترجم کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زیرِ حراست خاتون چینی قونصل خانے میں کام کرتی تھیں۔پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک پستول بھی ملا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے پیش آیا۔ریسٹورنٹ کے مینیجر سٹیون پیٹرو کے مطابق پرائیویٹ روم میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں اکثر سیاست دان آ کر بیٹھتے ہیں۔دوسری جانب منیلا میں چینی سفارت خانے کی ترجمان لی لینزیاو¿ کے مطابق وہ ابھی اس واقعے پر کچھ نہیں بتا سکتیں جبکہ فلپائن کے محکمہ خارجہ کے ترجمان چارلز جوس نے بھی کوئی بیان دینے سے انکار کیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…