ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کیا ایسپرین کینسر سے بچاومیں مدد دیتی ہے؟ تحقیق شروع

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) کینسر سے بچاو¿ میں ایسپرین کتنی سود مند ہے۔ اس حوالے سے برطانیہ میں کینسر کے مریضوں پر ایسپرین کا کلینکل تجربہ کیا جا رہا ہے۔ اس تحقیق میں چھاتی، معدے اور مثانے کے کینسر میں مبتلا 1100 مریضوں کو شاملِ تحقیق کیا جائے گا۔ حالیہ کچھ عرصے میں ایسپرین کے انسداد کینسر ہونے کے بارے میں طبی حلقوں میں بہت بحث ہوئی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر دوائی کے استعمال سے کینسر کے مریضوں کو فائدہ ہوا تو یہ بہت ’بڑی تبدیلی‘ ہو گی اور کینسر کے مرض میں مبتلا افراد کو سستا اور سودمند علاج میسر ہو سکے گا۔ اس تحقیق کے دوران کینسر کے مریضوں کو ایسپرین کی ایک گولی روزانہ پانچ سال تک استعمال کرنا ہو گی۔ محقیق ایسپرین کی مختلف مقدار لینے والے مریضوں کا معائنہ کریں گے اور ان کا ایسے مریضوں کے ساتھ موازنہ کیا جائے جو مختلف ادویات استعمال کرتے ہیں۔ کینسر ریسرچ یو کے سے وابستہ ڈاکٹر فیونا کہتی ہیں کہ یہ تجربہ بہت دلچسپ ہے کیونکہ کینسر دوبارہ ہونے کے بعد ا±س کا علاج کرنا مشکل ہے۔ اس لیے سستی اور موثر دوا مریضوں کے لیے بڑی تبدیلی ہو گی۔ کینسر پر ایسپرین کی تحقیق کے اہم ریسرچر پروفیسر روتھ لینگلے کا کہنا ہے کہ بہت دلچسپ ریسرچ ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ کینسر کی ابتدائی سٹیج پر ایسپرین کے استعمال سے مرض کی شدت کو موخر کیا جا سکتا ہے لیکن اس کا کوئی واضح ثبوت نہیں ہے، اس تجربے کا مقصد ان ہی سوالوں کے جواب تلاش کرنا ہے۔ یاد رہے کہ عارضہِ قلب میں مبتلا بہت سے مریضوں کو روزانہ کی بنیاد پر ایسپرین تجویز کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…