کراچی(نیوز ڈیسک)صو با ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ لیا ر ی میڈیکل کا لج کو ایک معیا ری تعلیمی ادا ر ہ بنا یا جا ئے گا۔ادا ر ے میں تما م ضروری مشینری اور افرا د ی قو ت فرا ہم کی جا رہی ہے اور متعلقہ انتظا میہ کا لج اور ہسپتا ل میں میڈیکل اسٹا ف کی حا ضری کو یقینی بنا ئے۔یہ با ت انہوںنے اپنے دفتر میں لیا ر ی میڈیکل کا لج سے متعلق ایک اجلا س کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔اجلا س میں سیکریٹری صحت ڈا کٹر سعید احمد منگنی جو، کا لج کی پرنسپل پرو فیسر ڈا کٹر انجم بھی مو جو د تھے۔ اس مو قع پر صو با ئی وزیر نے سیکریرٹری صحت کو ہدا یت کی کہ وہ ڈا کٹرز کی بیرو ن ملک رخصت پر فو ر ی پا بندی عا ئد کریں کیو نکہ سر کا ر ی ہسپتا لو ں میں ڈا کٹرز کی قلت ہے اور بیرو ن ملک رخصت پر جا نے سے اس مسئلہ میں مزید اضا فہ ہو رہا ہے۔انہو ں نے کہا کہ تعلیمی معیا ر کو بہتررکھنے کے لئے ادا رو ں کی کا ر کر دگی کو با قا عدہ ما نیٹر کرنے کی ضرورت ہے۔