پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈاکٹر زینب سے طلاق کی خبریں، فیروز خان کی سابقہ اہلیہ کا بیان وائرل

datetime 13  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ، علیزے سلطان نے حال ہی میں اپنے وی لاگ میں اس سماجی رویے پر سوال اٹھایا ہے جس کے تحت بچوں کی پرورش اور تعلیم کی ذمہ داری صرف ماں پر ڈال دی جاتی ہے۔علیزے سلطان کا کہنا تھا کہ اگر والدین کے درمیان طلاق یا علیحدگی ہو جائے تو والد کی ذمہ داری صرف مالی تعاون تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اسے بچوں کی پرورش میں برابر کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں یہ بات عام ہے کہ بچوں کی ہر ضرورت، چاہے وہ اسکول لے جانے کی ہو یا روزمرہ کے معاملات پوری کرنے کی، ماں کی ہی ذمہ داری ہے۔

علیزے کے مطابق یہ طرزِ عمل ایک اکیلی ماں(سِنگل مدر)کے لیے نہایت مشکل ہوتا ہے اور بچوں کی پرورش کا تمام بوجھ عورت کے کندھوں پر ڈال دینا ناانصافی ہے کیونکہ والد صرف اخراجات ادا کرنے کی حد تک محدود نہیں۔ علیزے سلطان نے مزید کہا کہ اگر کوئی ماں یہ تمام ذمہ داریاں تنہا نبھا رہی ہے تو یہ معاشرتی دبا کا نتیجہ ہے، اور ایسے نظام کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے۔یاد رہے کہ علیزے سلطان اور فیروز خان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور دونوں کے دو بچے، سلطان اور فاطمہ، ہیں۔ یہ جوڑی 2023 میں علیحدہ ہوگئی تھی، جبکہ فیروز خان نے 2024 میں اپنی سائیکلوجسٹ ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کر لی تھی تاہم ان دنوں فیروز اور ان کی دوسری اہلیہ کی طلاق کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…