بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

میرے 4 دادا کی شادی ایک ہی لڑکی سے کروائی گئی جبکہ میرے 2 تایا کی ایک ہی بیوی ہے: ادیتی نیگی کا انکشاف

datetime 7  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا آباد (نیوز ڈیسک )بھارت کی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ادیتی نیگی نے حال ہی میں پریانکا کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے خاندان سے متعلق ایک دلچسپ اور حیران کن انکشاف کیا۔

ادیتی نیگی نے بتایا کہ ان کا تعلق ہماچل پردیش سے ہے اور ان کے خاندان میں ایک دادی اور چار دادا تھے — یعنی ان کی دادی کی شادی بیک وقت چار بھائیوں سے ہوئی تھی۔ ان کے مطابق، ان بزرگوں کے تین بچے ہوئے، جن میں سے ایک ان کے والد جبکہ باقی دو ان کے تایا ہیں۔

ادیتی نیگی نے کہا کہ “پرانے زمانے میں ہمارے علاقے میں یہ روایت تھی کہ اگر تین یا چار بھائی ہوں تو الگ الگ شادیاں کرنے کے بجائے ایک ہی لڑکی سے ان سب کی شادی کر دی جاتی تھی، تاکہ جائیداد یا گھر کے بٹوارے سے بچا جا سکے۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ “میرے گھر میں بھی یہی رواج اپنایا گیا۔ میری صرف ایک دادی تھیں اور چار دادا۔ بعد میں ان میں سے ایک دادا کو ایک اور خاتون پسند آ گئی، تو انہوں نے دوسری شادی کر لی۔ لیکن جب وہ انہیں گھر لائے تو میری دادی نے انکار کر دیا کہ وہ سوتن کو قبول نہیں کریں گی۔ چنانچہ وہ دادا دوسری بیوی کے ساتھ اپنے گاؤں جا کر آباد ہو گئے۔”

ادیتی کے مطابق باقی تین دادا دادی کے ساتھ ہی رہے، اور انہی میں سے ایک کے بیٹے میرے والد ہیں جبکہ دوسرے دو کے بچے میرے تایا ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ “میرے دو تایا ہیں اور ایک تائی، یعنی میرے دو تایا کی ایک ہی بیوی ہے۔ یہ سب روایتی طریقے سے ہوا تھا۔”

ادیتی نیگی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “میرے پاپا نے بعد میں پسند کی شادی کی، اور یوں روایت ٹوٹ گئی۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The dimpled way (@thedimpledway)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…