منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

انو ملک پر جنسی ہراسانی کا الزام، گلوکارہ کے تازہ انکشافات نے ہلچل مچا دی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)میری انڈسٹری نے مجھے تنہا چھوڑ دیا تھا بھارت کی میڈونا آف انڈیا کہلائی جانے والی علیشا چنائے کے ہولناک انکشافات نے بالی ووڈ کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور پاپ سنگر، میڈونا آف انڈیا علیشا چنائے نے 1996 میں موسیقار انو ملک پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے لیکن ان کی انڈسٹری الٹا ان کے خلاف ہی ہوگئی تھی۔علیشا چنائے نے تازہ انٹرویو میں ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں اس زیادتی کے خلاف کھڑی ہوگئی تو پوری انڈسٹری میرے خلاف ہوگئی۔ یہاں تک کہ مجھے کام ملنا بند ہوگیا۔انھوں نے مزید کہا کہ میری اپنی انڈسٹری نے میرا ساتھ چھوڑ دیا اور میرا کیریئر تقریبا ختم ہی ہوگیا۔ اس سے چند طاقتور ہستیوں کے انڈسٹری پر کنٹرول کو سمجھا جا سکتا ہے۔

علیشا نے مزید بتایا کہ میں انو ملک کی جنسی ہراسانی پر ان کے خلاف کیس کو آگے نہیں بڑھانا چاہتی تھیں مگر میرے شوہر نے اور منیجر راجیش نے بھی زور دیا کہ انصاف کے لیے کھڑی ہونا ضروری ہے۔گلوکارہ نے بتایا کہ ان دونوں کی حوصلہ افزائی پر میں نے ہچکچاہٹ کے ساتھ کیس کو چلانے کا قدم اٹھایا لیکن جیسے ہی سب کچھ میڈیا میں آیا، الٹا میرے خلاف ہی ماحول بنا دیا گیا۔

علیشا نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ مردوں کی دنیا تھی، اس لیے کیس فورا رد کردیا گیا تاہم، بعد میں جب #MeToo تحریک چلی اور کئی خواتین نے انو ملک کے خلاف آواز اٹھائی تو میں نے کھل کر حمایت کی۔گلوکارہ علیشا نے کہا کہ گو اس وقت میرا کسی نے ساتھ نہ دیا لیکن اب وقت بدل گیا ہے اب یہ عورتوں کو کئی حقوق حاصل ہیں اور شنوائی بھی ہو رہی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سخت تنازع کے باوجود انو ملک اور علیشا چنائے 2003 میں فلم عشق وشق میں اکٹھے ہوئے اور بعد میں انڈین آئیڈل میں جج بھی ساتھ بنے تھے۔اس پر علیشا چنائے کا کہنا تھا کہ موسیقار انو ملک نے ان سے ذاتی طور پر اپنی غلطی پر معافی مانگی تھی اور کہا کہ وہ غلط تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…