اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ڈی جی خان کے لڑکے کے منہ سے اپنے لیے آنٹی کا لفظ سن کر وزیر اعلیٰ پنجاب مسکرا دیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والے لڑکے نے ویڈیو بناتے ہوئے کہا،اسلام علیکم ، سب ٹھیک ہو، آنٹی مریم نواز نے ہمیں بس دی ہے جس کا 20روپے ٹکٹ ہے، لاہور کی طرح یہ اے سی والی بس ڈی جی خان میں بھی ہے ، ایسا لگ رہا ہے کہ اے سی والے کمرے میں ہوں،، ۔ جب یہ ویڈیو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیکھی تو انہوں نے اس ویڈیو کو مسکرانے والے ایموجی کے ساتھ شیئر کیا ۔
Auntie Maryam 😍🩷 https://t.co/bvhtZTk2yr
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 4, 2025