جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ثناء جاوید سے طلاق کی افواہیں ،شعیب ملک کا ردعمل سامنے آ گیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔ثانیہ مرزا کے سابق شوہر اپنی تیسری بیوی ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں پر ایک بار پھر غیر ملکی میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر و سابق کپتان شعیب ملک نے ایسی خبروں کو سختی سے مستردکرتے ہوئے کہا ہیکہ یہ سب بکواس ہے، الحمد اللہ میری ازدواجی زندگی بہت اچھی اور خوشگوار گزر رہی ہے، میرا بیٹا دبئی میں ہوتا ہے اور میری والدہ سیالکوٹ میں رہتی ہیں، میں کراچی میں رہتا ہوں، پروفیشنل ذمہ داریوں کی وجہ سے مصروفیت رہتی ہے لیکن اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ مئی میں ہوئی پاک بھارت جنگ کے بعد بھارتی میڈیا پاکستانیوں کو بدنام کرنیکے لییکوئی نہ کوئی اسکینڈل اچھالتا رہتا ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ اگر ان خبروں میں صداقت ہوتی تو آج ہی میں نے اور ثنا نے انسٹاگرام پر امریکی ریاست کیلیفورنیامیں ایک تفریحی مقام سانٹا مونیکا کی تصاویر کیوں شیئر کیں؟واضح رہیکہ ان تصاویر میں میاں بیوی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…