پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی ٹیچر نے دولت میں شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی ٹیچر نے دولت میں بالی ووڈ کے کنگ اور سپر اسٹار شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ایڈ ٹیک کمپنی فزکس والا کے بانی الاخ پانڈے اس وقت سرخیوں میں ہیں، کیونکہ وہ اقتصادی ویب سائٹ(ہورن انڈیا رِچ لسٹ)2025کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

ان کی دولت میں 223 فیصد اضافہ ہوا ہے جو بڑھ کر 14,510 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، یوں انہوں نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا، جن کی دولت اس سال 12,490 کروڑ روپے ہے۔الاخ پانڈے نے 2016 میں یوٹیوب پر پڑھانا شروع کیا تھا آج وہ ایک اربوں روپے مالیت کی کمپنی کے بانی ہیں، ان کا سفر ثابت کرتا ہے کہ علم، جدت اور محنت کیسے زندگی بدل سکتی ہے۔بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان پہلی بار ارب پتی افراد کے کلب میں شامل ہوئے ہیں۔ ان کی دولت میں 71 فیصد اضافہ ہوا ہے۔شاہ رخ خان پچھلے سال ارب پتی نہیں تھے، 2024 تک ان کی دولت 87کروڑ ڈالر تک تھی لیکن ایک سال میں ان کی دولت میں 50کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا اور وہ اس وقت ایک ارب 40کروڑ کی دولت کے مالک ہیں۔ویب سائٹ کے مطابق اس سال بھارت میں 58نئے ارب پتی شامل ہوئے ہیں، جن میں ایجوکیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ غیر متوقع طور پر نمایاں رہا ہے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…