منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

عرب ممالک میں ریئل سٹیٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاری نے شاہ رخ خان کو امیر ترین اداکار بنا دیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ۰نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے فلمی دنیا کے بعد دولت کے میدان میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور وہ پہلے بھارتی اداکار بن گئے جن کی مجموعی دولت امریکی کرنسی میں ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔شاہ رخ خان پہلے ہی بھارت کے سب سے امیر فنکاروں میں شمار ہوتے تھے اور بھارتی روپے میں وہ اربوں کے مالک رہے ہیں، تاہم اب وہ ڈالرز میں بھی باضابطہ ارب پتی بن گئے ہیں۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دولت اور اثاثوں پر نظر رکھنے والی ایک معروف اقتصادی ویب سائٹ نے تازہ فہرست جاری کی ہے جس میں شاہ رخ خان کو پہلا اداکار قرار دیا گیا ہے جس کی دولت ایک ارب چالیس کروڑ امریکی ڈالر (تقریباً 12 ہزار کروڑ بھارتی روپے) سے زیادہ ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2024 تک شاہ رخ خان کی دولت کا تخمینہ 87 کروڑ ڈالر تھا، مگر صرف ایک سال میں ان کے اثاثوں میں 50 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہ ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر کے مالک بن گئے۔شاہ رخ خان کی دولت میں تیزی سے اضافے کی ایک بڑی وجہ 2022 کے بعد ان کی سرگرم سرمایہ کاری بتائی جا رہی ہے۔ انہوں نے اہلیہ گوری خان کے ساتھ مل کر پروڈکشن ہاؤس “چلی انٹرٹینمنٹ” قائم کیا، اس کے علاوہ کرکٹ فرنچائزز میں بھی سرمایہ کاری کی۔ ساتھ ہی انہوں نے عرب ممالک میں ریئل اسٹیٹ کے منصوبوں میں بھی پیسہ لگایا جس سے ان کے اثاثے کئی گنا بڑھ گئے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ وہ سب سے زیادہ دولت مند بھارتی اداکار ہیں لیکن بھارت کے امیر ترین افراد کی مجموعی فہرست میں ان کا نمبر 65 واں ہے۔ ان کے بعد ان کی کرکٹ ٹیم کی شراکت دار اداکارہ جوہی چاولہ اور ان کا خاندان تقریباً 93 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ اداکار ریتیک روشن بھی امیر ترین فنکاروں کی فہرست میں شامل ہیں جن کی دولت 30 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…