منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

فلیٹ میں آگ لگنے سے مشہور بھارتی چائلڈ اداکار بھائی سمیت ہلاک

datetime 30  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں فلیٹ میں آگ لگنے سے مشہور چائلڈ ایکٹر 10 سالہ ویر شرما اور ان کے بڑے بھائی 15 سالہ شوریا شرما دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں بھائی اپنے فلیٹ کے کمرے میں سو رہے تھے جب انتن پورہ علاقے کی ڈیپ شری بلڈنگ کی چوتھی منزل پر واقع ان کے گھر میں آگ لگ گئی۔ آگ ڈرائنگ روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جو زیادہ تو نہیں پھیلی لیکن دھوئیں نے پورے فلیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔دھواں بھر جانے سے ویر اور شوریا کا دم گھٹ گیا اور دونوں موقع پر ہی چل بسے۔ویر شرما نے مقبول ٹی وی شو میں کم عمر لکشمن کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کی تھی اور وہ ایک آنے والی فلم میں سیف علی خان کے بچپن کا کردار ادا کرنے والے تھے۔

ان کی اچانک موت نے مداحوں اور فلمی دنیا کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔اداکار ویر شرما کے والد کا کہنا تھا کہ گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی اور دھواں بھر گیا، حادثے کے وقت میں قریب کے علاقے میں موجود تھا، جہاں مجھے کسی نے بتایا کہ میرے فلیٹ سے دھواں نکل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سن کر میں بھاگتا ہوا اپنے گھر گیا اور اس کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا تو ہر طرف دھواں ہی دھواں تھا۔ بچوں کو اسپتال لے گیا لیکن دونوں کا دم گھٹنے سے انتقال ہوگیا۔ویر شرما کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے ایک لمحے کے لیے ایسا لگا تھا کہ شاید اپنے بچوں کو بچا لوں گا، لیکن بے بسی سے دیکھتا رہ گیا۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…