منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

ویویک اوبرائے نے ایشوریا کے معاملے پر پیچھے ہٹنے کی وجہ بتادی

datetime 30  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے حال ہی میں سلمان خان کے ساتھ اپنے پرانے تنازع اور ایشوریا رائے سے جڑے معاملے پر کھل کر بات کی اور کہا کہ وہ خوف میں زندگی گزارنے کے بجائے سکون کو ترجیح دیتے ہیں۔2000 کی دہائی کے آغاز میں ویویک اوبرائے اور ایشوریا رائے کے تعلقات کی خبریں عام ہوئیں، جو اس وقت سامنے آئیں جب ایشوریا کا سلمان خان سے رشتہ ختم ہوا تھا۔ 2003 میں ویویک نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس بلا کر الزام عائد کیا تھا کہ سلمان خان انہیں ایشوریا کے ساتھ تعلقات پر دھمکیاں دے رہے ہیں۔یہ فیصلہ ویویک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا اور ان کا فلمی کیریئر، جو تیزی سے ترقی کی راہ پر تھا، اچانک رک گیا۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے 49 سالہ اداکار، جو حیدرآباد کے پنجابی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، نے اس دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک حساس اور جذباتی انسان ہیں اور نہیں چاہتے تھے کہ خوف اور ٹوٹے دل کے بوجھ کے ساتھ زندگی گزاریں، کیونکہ وہ پہلے ہی اس مرحلے سے گزر چکے تھے۔ویویک نے بتایا کہ اس صورتحال نے انہیں بہت تنہا اور محدود کر دیا تھا، لیکن وہ اسے خدا کی آزمائش سمجھتے ہیں جس نے ان کے صبر اور حوصلے کو جانچا۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ مسئلہ اس وقت بڑا لگتا ہے، لیکن وقت گزرنے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ یہ سب اتنا سنگین نہیں تھا، بلکہ یہ تجربہ مزید مضبوط بنانے کے لیے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج جب وہ ان واقعات کو یاد کرتے ہیں تو انہیں یہ سب غیر اہم اور بچگانہ لگتا ہے۔ جو ڈر اور تلخی اُس وقت بڑی لگتی تھی، وہ اب ماضی کا حصہ بن چکی ہے۔کام کے حوالے سے ویویک اوبرائے اس سال کے اوائل میں فلم کیسری ویر میں نظر آئے جبکہ آنے والی فلم مستی 4 میں بھی اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…