کراچی (این این آئی) اداکارہ انوشے عباسی نے طلاق کی تصدیق کر دی۔اداکارہ اشنا شاہ کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے انوشے عباسی نے بتایا کہ میں 2019 میں ہی شوہر سے علیحدہ ہو چکی تھی تاہم والدہ کی شدید علالت کے باعث یہ خبر عوام سے چھپائی ۔اداکارہ نے کہا میں نہیں چاہتی تھی لوگ میری والدہ سے ملاقات کے دوران ان کی صحت کی بجائے میری طلاق پر سوالات کریں، اس لئے اتنے بڑے فیصلے کو پوشیدہ رکھا۔
انہوں نے کہا کہ والدہ کے علاوہ بھی میں نہیں چاہتی تھی کہ کوئی اس بارے میں بات کرے،اس تمام عرصے کے دوران میرے زخم بھر گئے اور یہی وجہ ہے کہ اب میں عوامی سطح پر اس پر بات کر رہی ہوں۔