جمعہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

datetime 26  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک /واشنگٹن (این این آئی)پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا، وائٹ ہائوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان خوشگوار ملاقات نے دنیا کی توجہ سمیٹ لی جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی کمپنیوں کو زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور امریکی صدرکودورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بدولت پاکب بھارت جنگ بندی ممکن ہوئی ، خطہ ایک بڑے بحران سے بچ گیا ، ٹرمپ کی قیادت میں پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے اور یہ روابط دونوں ممالک کے لیے یکساں مفید ہوں گے۔گزشتہ روزواشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیوزیراعظم شہبازشریف اورآرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرجوش خیر مقدم کیا، وائٹ ہائوس کے اوول آفس کے دوستانہ ماحول میں ہونے والی بیٹھک ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی، اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وائٹ ہاس میں امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) ہلالِ جرات بھی موجود تھے۔ بیان کے مطابق ملاقات نہایت پرتپاک اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے ان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی جرت مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کی تعریف کی جس کی بدولت پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی اور خطہ ایک بڑے بحران سے بچ گیا۔ وزیر اعظم نے مشرقِ وسطی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی اور امن کے قیام کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کاوشوں با لخصوص رواں ہفتے نیویارک میں مسلم دنیا کے رہنماں کو غزہ و مغربی کنارے سمیت مشرق وسطی میں امن کی بحالی کیلئے جامع مشاورت کیلئے مدعو کرنے کو سراہا۔ وزیرِاعظم نے رواں سال کے اوائل میں پاکستان اور امریکا کے درمیان طے پانے والے ٹیرف ارینجمنٹ پر بھی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان طویل مدت شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ اس موقع پر انہوں نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔دونوں رہنمائوں نے علاقائی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی پر تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو کی۔ وزیرِاعظم نے انسدادِ دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کو صدر ٹرمپ کی جانب سے ملنے والی کھلی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور سکیورٹی و انٹیلی جنس تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔ بیان کے مطابق وزیرِاعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرمجوشی کے ساتھ مناسب وقت پر پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق ملاقات شروع ہونے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو عظیم رہنما قرار دیا۔امریکی صدر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بہترین شخصیت کے مالک ہیں، وزیر اعظم پاکستان بھی شاندار شخص ہیں۔واضح رہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان یہ پہلا باضابطہ دو طرفہ رابطہ ہے، یہ ملاقات سابق وزیرِاعظم عمران خان کی جولائی 2019 میں ٹرمپ سے پہلی مدت کے 6 سال بعد ہوئی۔قبل ازیں، سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے مطابق اینڈریو ایئر بیس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا گیا، امریکی ایئر فورس کے اعلی عہدیدار نے وزیراعظم کا ایئربیس پر استقبال کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…