جمعرات‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2025 

شوبز میں ہم جنس پرستی کس شہر میں زیادہ ہے؟ میمونہ قدوس کا انکشاف

datetime 25  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اداکارہ میمونہ قدوس نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔میمونہ قدوس نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ کراچی کی نسبت لاہور کی شوبز انڈسٹری میں زیادہ گند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کسی بھی قسم کا منفی رجحان زیادہ عام نہیں، وہاں لوگ اگر کسی بھی منفی رجحان کا حصہ بنتے ہیں تو اس کو خود تک محدود رکھتے ہیں دوسروں کو پتہ بھی نہیں چلتا۔اداکارہ نے بتایا کہ لاہور میں لوگ دکھاوا بہت کرتے ہیں جن لوگوں کی لاکھوں کی اوقات نہیں ہوتی وہ بھی کروڑوں کی باتیں کرتے نظر آتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور کے برعکس کراچی کے لوگ بہت پریکٹیکل اور پروفیشنل ہیں لیکن میری نظر میں کراچی میں پروفیشنل بہت ہی زیادہ ہے۔

میمونہ قدوس نے بتایا کہ کراچی میں تو اگر کوئی مرد کسی لڑکی کو اپنی گرل فرینڈ بنانا چاہتا ہے تو بھی اس کے ساتھ ڈیل کرے گا کہ اگر گرل فرینڈ بنو گی تو تمہیں اتنی سہولتیں ملیں گی لیکن اگر نہیں تو یہ سہولتیں نہیں ملیں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں بغیر مفاد کے کوئی کسی کے کام نہیں آتا وہاں ڈائریکٹ ڈیل کی جاتی ہے کہ میرا اس کام میں یہ فائدہ ہے اور بدلے میں تم سے مجھے یہ فائدہ چاہیے۔اداکارہ نے بتایا کہ کراچی میں اگر کوئی کسی کے کام آ رہا ہے تو یقینا اسے سامنے والے سے مستقبل میں اپنا کوئی نہ کوئی کام ضرور نکلوانا ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں اتنا پریکٹیکل ہونا اور پروفیشل ہونا انسان کو دائرہ انسانیت سے ہی باہر نکال دیتا ہے۔



کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…