منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

فلسطین میں ناانصافی کا ذمہ دار صرف اسرائیل نہیں، امریکا اور مودی بھی ہیں،بھارتی اداکار پھٹ پڑے

datetime 21  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنئی(این این آئی) بھارت کے معروف اداکار پراکش راج نے فلسطین میں جاری نسل کشی کا ذمہ دار اسرائیل کے ساتھ امریکا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ٹھہرا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی میں 19 ستمبر کو اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری نسل کشی کے خلاف ایک بڑے احتجاجی جلوس اور عوامی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریاست تامل ناڈو کی مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں نے حصہ لیا۔اس مظاہرے میں معروف بھارتی اداکار ستھیاراج اور پراکش راج جبکہ فلم ساز ویتری ماران سمیت کئی رہنما اور شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

اداکار پراکش راج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع انسانیت کے لیے آواز بلند کرنے والوں کا ہے۔اگر ناانصافی کے خلاف بولنا سیاست کہلاتا ہے، تو ہاں یہ سیاست ہے اور ہم بولیں گے۔انہوں نے ایک نظم سنائی کہ جنگیں ختم ہو جائیں گی، لیڈر ہاتھ ملا کر چلے جائیں گے لیکن کہیں ایک ماں اپنے بیٹے کا انتظار کرے گی، ایک بیوی شوہر کا، اور بچے اپنے والد کا۔ یہی سچ ہے۔اداکار پراکش راج نے اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آج فلسطین میں جو نا انصافی ہو رہی ہے، اس کی ذمہ داری صرف اسرائیل پر نہیں بلکہ امریکا پر بھی ہے اور مودی کی خاموشی بھی اتنی ہی ذمہ دار ہے۔پراکش راج کا کہنا تھا کہ جب ہمارے جسم پر کوئی زخم ہوتا ہے اور ہم خاموش رہیں تو وہ مزید بگڑ جاتا ہے۔ اسی طرح اگر کسی قوم کو زخم لگے اور ہم خاموش رہیں تو یہ خاموشی اس قوم کے زخم کو اور گہرا کر دیتی ہے۔اس کے علاوہ اداکار ستھیاراج نے غزہ میں جاری قتل و غارت کو ناقابلِ برداشت اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ غزہ پر کس طرح بمباری کی جا سکتی ہے؟ انسانیت کہاں گئی؟ ایسا ظلم کر کے یہ لوگ سکون سے کیسے سو جاتے ہیں؟ اداکار ستھیاراج نے عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس قتلِ عام کو روکنے کے لیے فیصلہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ چنئی میں احتجاج کرنے سے کیا فرق پڑے گا، مگر آج کے دور میں سوشل میڈیا کے ذریعے یہ پیغام پوری دنیا تک پہنچے گا۔اداکار ستھیاراج کا کہنا تھا کہ فنکاروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے مظاہروں میں شریک ہوں۔ اگر ہماری شہرت انسانیت اور آزادی کے کام نہ آئے، تو پھر مشہور ہونے کا فائدہ ہی کیا ہے؟اس کے علاوہ بھارتی ہدایتکار ویتری ماران نے فلسطین میں جاری جارحیت کو ایک منصوبہ بند نسل کشی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں بم نہ صرف رہائشی علاقوں بلکہ اسکولوں اور اسپتالوں پر بھی برسائے جا رہے ہیں، یہاں تک کہ زیتون کے درخت بھی تباہ کیے جا رہے ہیں جو لوگوں کی روزی روٹی کا ذریعہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…