منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

عائشہ عمر کے ڈیٹنگ شو پر تنازع، سوشل میڈیا پر ہنگامہ، پیمرا نے وضاحت جاری کردی

datetime 17  ستمبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)اداکارہ عائشہ عمر کے ڈیٹنگ ریئلٹی شو لازوال عشق کے ٹیزر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور بائیکاٹ مہم شروع ہوگئی، جس کے بعد پیمرا نے بھی معاملے پر وضاحت جاری کردی۔شو کے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ شو میں چار مرد اور چار خواتین ایک پرتعیش ولا میں اکٹھے رہیں گے اور ان کی تمام سرگرمیاں ریکارڈ ہوں گی، عائشہ عمر نے ٹیزر میں بتایا کہ شو کا مقصد لازوال محبت کی تلاش اور اس سفر میں پیش آنے والی جذباتی آزمائشوں کو دکھانا ہے۔

ترکی کے مقبول ریئلٹی شو عشق آداسی سے متاثر ہو کر بنائے گئے پروگرام کو اردو ناظرین کیلئے ڈیٹنگ ریئلٹی فارمیٹ کا پہلا تجربہ قرار دیا جا رہا ہے، یہ شو یوٹیوب پر خصوصی طور پر نشر ہوگا اور تقریباً 100 اقساط پر مشتمل ہوگا۔معاملے پر سوشل میڈیا پر شدید بحث جاری ہے، صارفین نے شو کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے اس پر پابندی لگانے کی اپیل کی، جبکہ دیگر نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔پیمرا نے عوامی ردعمل پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شو صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دکھایا جارہا ہے، ٹی وی چینلز پر نشر نہیں ہو رہا، لہٰذا یہ پیمرا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، پیمرا کے قواعد و ضوابط کا اطلاق اس پر نہیں ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…