منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

سیلاب متاثرین کے لیے معروف گلوکار علی ظفر نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2025 |

لاہور(این این آئی)خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، اس آفت کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، لاکھوں افراد متاثر ہوئے، جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوئیں۔ نامور گلوکار علی ظفرنے ان سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان کر دیا جو 27 ستمبر کو الحمرا میں ہو گا۔کنسرٹ میں علی ظفر کے ساتھ دیگر ممتاز گلوکار بھی آواز کا جادو جگائیں گے، کنسرٹ سے حاصل رقم سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے لگائی جائے گی معروف گلوکار، نغمہ نگار اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والے گلوکار علی ظفر نے اپنے کیریئر کے ایک ایسے خصوصی کنسرٹ کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ملک بھر میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کرنا ہے۔کنسرٹ 27 ستمبرکو لاہور الحمرا کلچرل کمپلیکس میں منعقد کیا جارہا ہے ۔

فنڈ ریزنگ کنسرٹ میں علی ظفر کی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ دیگر معروف فنکاروں کی سرپرائز شمولیت بھی متوقع ہے، جن کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔کنسرٹ سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی علی ظفر فائونڈیشن کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور امداد پر خرچ کی جائے گی، جنہوں نے اس آفت میں اپنے گھر اور روزگار کھو دیے ہیں۔میوزک کنسرٹ کے حوالے سے گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ کنسرٹ صرف موسیقی نہیں بلکہ ایک آواز ہے،آئیں ہم سب مل کر ان لوگوں کے لیے امید کا چراغ بنیں جو آج بھی مدد کے منتظر ہیں، ان کے ساتھ کھڑے ہوں جنہیں ہماری سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…