اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی سوشل میڈیا سینسیشن احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔عمر شاہ کو عوام نے احمد شاہ کے ساتھ ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان نشریات میں دیکھا تھا، جبکہ ان کے کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے ہیں۔پیر کی صبح احمد شاہ کے آفیشل فیس بک پیج پر عمر شاہ کے انتقال کی خبر شائع کی گئی، تاہم اس میں موت کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ خبر سامنے آتے ہی مداحوں نے احمد شاہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔عمر کی وفات پر سابق نیوز اینکر رابعہ انعم نے بھی انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ پچھلے سال جولائی میں عمر شاہ کی آنکھوں کا موتیے کا آپریشن ہوا تھا، تاہم ان کی وفات کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔
View this post on Instagram