ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

بچپن میں گھریلو ملازم نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، ماڈل و اداکارہ عینی جعفری

datetime 13  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل عینی جعفری نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران اپنے بچپن کا ایک تلخ واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کم عمری میں گھریلو ملازم کی جانب سے جنسی ہراسانی کا شکار بنی تھیں۔عینی جعفری، جو ان دنوں ایک پوڈکاسٹ ہوسٹ کر رہی ہیں، نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بتایا کہ جب وہ محض پانچ برس کی تھیں تو دادا دادی کے گھر کے باورچی نے انہیں لالی پاپ دینے کے بہانے سرونٹ کوارٹر بلایا اور وہاں ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔

وہ کم عمر ہونے کی وجہ سے فوراً اس کے ساتھ چلی گئی تھیں، تاہم واقعے کے بعد گھبرانے کے بجائے سیدھا والدہ کے پاس جا کر سب کچھ بتا دیا۔اداکارہ نے کہا کہ وہ یہ کہانی کسی ہمدردی یا شہرت کے لیے نہیں بلکہ اس مقصد کے تحت سنا رہی ہیں کہ لوگوں کو احساس ہو کہ ایسے واقعات اکثر بچوں کے ساتھ پیش آتے ہیں، لیکن زیادہ تر بچے ڈر کے باعث اپنے والدین کو آگاہ نہیں کرتے۔ دراصل ڈرنا اس شخص کو چاہیے جو یہ گھناؤنا عمل کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات ایسے واقعات کے پیچھے قریبی رشتہ دار یا مانوس لوگ بھی ہوتے ہیں، اسی لیے والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ بچوں کو یہ سکھائیں کہ کیا درست ہے اور کیا غلط۔ بچوں کو یہ تربیت دی جائے کہ کسی غیر مناسب رویے کی صورت میں فوراً اشاروں یا الفاظ کے ذریعے مدد حاصل کر سکیں۔عینی جعفری کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کو خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ کھل کر بات کرنی چاہیے، اور اگر ضرورت ہو تو نفسیاتی معالج یا تھراپی سے مدد لینے میں بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…