اسلام آباد (نیوزڈیسک )برطانیہ کے کسانوں نے شکرقندی کی پہلی فصل کاشت کر لی ہے۔ کسانوں نے شکر قندی کو برطانیہ کے ماحول،زمین میںکامیابی سے کاشت کا طریقہ ڈھونڈھ لیا ہے اور اگلے ہفتہ تک کاشت ہوئی شکر قندی کی فصل مارکیٹ میں فروخت ہونے پہنچا دی جائے گی۔ شکر قندی عموما افریقہ ،امریکہ اور بھارت میں کاشت کی جاتی ہے۔شکر قندی کی فصل نہایت پیچیدہ ہوتی ہے اس لیے کسان کو اس کے پودوںکا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔ شکر قندی کے پودوں کو ایک پولی تھین بیگ کے نیچے ڈھکا جاتا ہے۔ برطانیہ کے کسانوں نے شکر قندی کی کاشت ادھ سڑی گھاس میں کی ہے۔ اس ادھ سڑی گھاس کی وجہ سے زمین گرم رہتی ہے۔ اور پانچ مہینوں میں اچھی اور بڑے سائز کی شکر قندی حاصل ہوتی ہے۔ کسان گروپ کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کے انہیں خوشی ہے کہ شکر قندی اب برطانیہ کے دسترخوانوں پر ہو گی اور اس شکر قندی کا ذائقہ باقی خطوں میں کاشت ہونے والی شکر قندی جیسا ہی ہے۔ شکر قندی کو ابال کر،پکا کر،بیک کر کے یا روسٹ کر کے کھایا جاتا ہے۔ شکر قندی میں کم مقدار میں کیلوریز،بہت زیادہ مقدار میں فائبر اور وٹامن اے ہوتا ہے۔برطانیہ کی کاشت کی گئی ایک کلو اسدا شکر قندی کی قیمت مارکیٹ میں 85 پینی ہو گی جو بہت سستی ہے۔ گزشتہ سال امریکہ سے برآمد کی گئی ایک کلو شکر قندی کی قیمت 1.19 پا?نڈز تھی۔