پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

سنجے کپور کی 30 ہزار کروڑ کی دولت پر جنگ

datetime 11  ستمبر‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر آنجہانی سنجے کپور کی بہن مندھیرا کپور اسمتھ نے سنجے کی بیوہ پریا کپور کو اثاثے ڈکلیئر کرنے کی دہلی ہائیکورٹ کی ہدایت پر ردعمل دے دیا۔انہوں نے کرشمہ کپور کے بچوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی بزنس مین آنجہانی سنجے کپور اس سال جون میں برطانیہ میں 53 برس کی عمر میں پولو میچ کے دوران چل بسے تھے۔

اب انکے 30 ہزار کروڑ روپے کے اثاثوں کے حوالے سے ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔اداکارہ کرشمہ کپور جو انکی سابق اہلیہ ہیں انکے دو بچے سمائرا اور کیان جو کہ سنجے کے حیاتیاتی اولاد ہیں نے دہلی ہائی کورٹ میں کیس داخل کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انکی سوتیلی والدہ پریا سچدیو کپور نے انکے والد کی وصیت میں جعل سازی کی کوشش کی ہے۔ سنجے کپور کی بہن مندھیر کپور اسمتھ نے کرشمہ کپور کے بچوں کی حمایت کرتے ہوئے بدھ کو بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں اس پر بہت خوش ہوں کیونکہ آخرکار خاندان کو اس طرح کسی حد تک معلومات حاصل ہوگی۔

میں پرامید ہوں کہ اس سے یہ ساری صورتحال واضح ہوگی اور چیزیں زیادہ شفافیت کے ساتھ اور نمایاں نظر آئیں گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میں بچوں کی جانب سے کیے گئے اقدام کی حمایت کرتی ہوں اور انکے ساتھ کھڑی ہوں، کیونکہ اگر کوئی ان کے اپنے والد کے ساتھ تعلقات کو جانتا ہو، اور پھر بھی ان کے والد نے انہیں اپنی وصیت میں شامل نہ کیا ہو۔ تو یہ بات سمجھ سے باہر اور بالکل بے معنی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…