جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

قومی اسمبلی میں شوگر ملز کے شیئر ہولڈرز کی تفصیلات جمع، سیاسی اور معروف شخصیات شامل

datetime 4  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کی ذیلی کمیٹی کی سفارش پر ملک بھر کی شوگر ملز میں شیئر ہولڈرز کا ریکارڈ جمع کروا دیا ہے۔دستاویزات کے مطابق، شوگر انڈسٹری میں مختلف سیاسی و کاروباری شخصیات شیئرز کی مالک ہیں جن میں حمزہ شہباز شریف، سلمان حمزہ شریف، نصرت شہباز، مونس الٰہی، چوہدری پرویز الٰہی، شجاعت حسین، سالک حسین، میاں عامر محمود، ذکاء اشرف اور خواجہ عبدالغنی مجید سمیت کئی دیگر نام شامل ہیں۔

ایس ای سی پی کے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق العربیہ شوگر ملز میں حمزہ شہباز اور نصرت شہباز، رمضان شوگر ملز میں حمزہ شہباز، سلمان حمزہ اور نصرت شہباز شامل ہیں۔ اسی طرح پنجاب شوگر ملز میں شجاعت حسین اور سالک حسین جبکہ آر وائی کے ملز میں مونس الٰہی اور مخدوم عمر شہریار کے شیئرز موجود ہیں۔دستاویزات سے معلوم ہوا کہ ٹنڈوالہ یار شوگر ملز کے سو فیصد شیئرز خواجہ عبدالغنی مجید کے نام ہیں جبکہ اشرف شوگر ملز میں ذکاء اشرف سمیت دیگر سرمایہ کار بھی شریک ہیں۔ رحیم یارخان شوگر انڈسٹری میں میاں عامر محمود کے حصص شامل ہیں جبکہ مدینہ شوگر ملز، فاطمہ شوگر ملز، اتحاد شوگر ملز اور بلوچ شوگر ملز میں بھی متعدد شخصیات کے شیئرز پائے گئے ہیں۔چوہدری شوگر ملز میں عبدالعزیز عباس شریف اور شریف ٹرسٹ جبکہ چیمہ شوگر ملز میں چوہدری انور علی، سردار محمد عارف نکئی اور محمد شفیع شامل ہیں۔واضح رہے کہ یہ تفصیلات چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پس منظر میں طلب کی گئی تھیں۔ قومی اسمبلی کی کمیٹی نے 81 کمپنیوں کے شیئر ہولڈرز کی مکمل فہرست مانگی تھی، جو ایس ای سی پی نے 2 ستمبر کے اجلاس میں فراہم کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…