جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا گرفتار ملزم سے تعلقات کا اعتراف‘ نئے انکشافات بھی کردیئے

datetime 3  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اپنے تازہ بیان میں گرفتار ملزم حسن زاہد کے ساتھ تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کا منگیتر تھا، تاہم اصل حقیقت سامنے آنے پر انہوں نے یہ رشتہ ختم کر دیا۔ سامعہ حجاب نے کہا کہ اگر میرا انجام بھی میری دوست ثناء یوسف کی طرح قتل پر ہوتا تو لوگ ہمدردی کرتے، مگر چونکہ میں زندہ ہوں اس لیے مجھ پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 17 جون سے ہمارے درمیان تنازعہ چل رہا تھا، لیکن میں نے معاملے کو زیادہ نہیں اچھالا۔ تاہم، جب وہ اور اس کے اہل خانہ آج میرے کردار پر باتیں کر رہے ہیں، تو اب میں بھی تمام چیٹ، ریکارڈنگز اور اسکرین شاٹس منظر عام پر لاؤں گی۔سامعہ حجاب نے مزید کہا کہ اگر کوئی عورت کسی کے نکاح میں بھی ہو، تب بھی اسے زبردستی، تشدد یا اغواء کا نشانہ بنانا جائز نہیں۔ میرا حسن زاہد سے رشتہ ختم ہو چکا ہے، مگر منگنی ٹوٹنے کے باوجود اس نے میرا فون چھینا، مجھے گھسیٹا، تشدد کیا اور اغواء کرنے کی کوشش بھی کی۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقت شدید ذہنی دباؤ میں ہوں، اس لیے عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ حقائق جانے بغیر کسی رائے کا اظہار نہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…