منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

اداکارہ کا ساتھی اداکار کے نامناسب انداز سے چھونے پر فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

datetime 2  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  بھوجپوری فلم انڈسٹری میں ایک تازہ تنازع کھڑا ہوگیا ہے جب مشہور گلوکار و اداکار پَون سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ساتھی اداکارہ انجلی راگھو کو ایک تقریب کے دوران نامناسب انداز میں چھوتے ہوئے مزاق کرتے ہیں۔

یہ واقعہ پَون سنگھ کے نئے گانے ’’سَیّاں سیوا کرے‘‘ کی تشہیری تقریب میں پیش آیا۔ وائرل فوٹیج میں انجلی راگھو، جو سنہری ساڑھی زیب تن کیے ہوئے تھیں، مداحوں سے بات کر رہی تھیں کہ اچانک پَون سنگھ نے ان کی کمر پر ہاتھ رکھ کر کہا، ’’یہاں کچھ لگا ہوا ہے۔‘‘

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پیدا کیا۔ صارفین نے پَون سنگھ کے اس رویے کو نہ صرف نامناسب بلکہ شرمناک قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کی حرکات نہ صرف خواتین کی عزت کو مجروح کرتی ہیں بلکہ بھوجپوری انڈسٹری کی ساکھ کو بھی متاثر کرتی ہیں۔

انجلی راگھو کا مؤقف
اداکارہ انجلی راگھو نے بعد ازاں سوشل میڈیا پر لائیو آکر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا:
’’یہ واقعہ میرے لیے بہت افسوسناک تھا۔ گزشتہ دو دن سے میں ذہنی دباؤ کا شکار ہوں۔ اسٹیج پر موجود مداح پَون سنگھ کو بھگوان کہہ رہے تھے، اور اس ماحول میں میرے لیے فوری ردعمل دینا ممکن نہیں تھا۔ اگر میں کسی اور جگہ ہوتی تو ضرور جواب دیتی۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب بھوجپوری فلم انڈسٹری میں مزید کام نہیں کروں گی۔‘‘

پَون سنگھ کی معذرت
دوسری جانب پَون سنگھ نے اپنے مؤقف میں کہا:
’’میری نیت ہرگز غلط نہیں تھی۔ مصروفیات کے باعث میڈیا پر نظر نہیں رکھ سکا لیکن جیسے ہی معاملہ سامنے آیا تو بہت افسوس ہوا۔ اگر میری کسی حرکت سے انجلی کو دکھ پہنچا ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔‘‘

انجلی راگھو ماڈلنگ، ٹی وی اور میوزک کے شعبے میں اپنی پہچان رکھتی ہیں اور متعدد ایوارڈز بھی جیت چکی ہیں۔ تاہم، حالیہ واقعے کے بعد انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھوجپوری انڈسٹری میں مزید کام نہیں کریں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @filmyyflash



کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…