منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں اور اغوا کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے، قتل اور اغوا کی دھمکیاں دینے کے الزام میں حسن زاہد نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی سامعہ حجاب کی شکایت اور ویڈیو بیان موصول ہونے کے بعد کی گئی۔ اس سلسلے میں تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 354 (خواتین کی عزت مجروح کرنے کی نیت سے حملہ یا زبردستی)، 365 (اغوا)، 392 (ڈکیتی کی سزا)، 500 (ہتکِ عزت کی سزا)، 509 (خواتین کو ہراساں کرنے) اور 511 (ناکام مجرمانہ کوشش) شامل کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کئی روز سے سامعہ حجاب کا پیچھا کر رہا تھا اور اسے بار بار تحائف دے کر دبائو ڈالنے کی کوشش کرتا رہا۔ سامعہ نے بتایا کہ ملزم نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی، انکار پر وہ ہراساں کرتا رہا اور میرے گھر تک پہنچ گیا، حسن زاہد نے واضح دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے شادی سے انکار کیا تو وہ مجھے قتل کر دے گا۔سامعہ نے ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ ملزم نے میرے گھر کی گھنٹی بجائی اور دروازہ کھلنے پر مجھے زبردستی ساتھ چلنے کو کہا، اس دوران ملزم میرا فون چھین کر گاڑی میں بیٹھ گیا، میں فون واپس لینے کے لیے بھاگی تو ملزم نے مجھے ہراساں کیا اور اغوا کی کوشش بھی کی۔پولیس کے مطابق مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔



کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…