اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

ٹینس کی دنیا میں بھارت کانام روشن کرنیوالی ثانیہ مرزاکیساتھ ہندوانتہا پسندوں کا نارواسلوک

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015 |

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی انتہا پسندوں کی تنگ نظری اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ بھارت کا نام روشن کرنے والے مسلمان اداکاروں اور کھلاڑیوں کو بھی نہیں بخشا جارہا ۔ثانیہ مرزا نے ٹینس کی دنیا میں بھارت کا نام روشن کیا مگر کئی بار نفرت کا نشانہ بنیں ۔کہیں پاکستان کی بہو ہونے کا طعنہ ملا تو کبھی ریاست تلنگانہ کا سفیر بنانے پر سخت جملے سننے پڑے ۔ثانیہ مرزا کا کہناہے کہ بار بار بھارتی شہریت ثابت کرنے پر انہیں دکھ ہوتاہے ۔ثانیہ مرزا نے ایک بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ بھارتی شہری ہیں اور مرتے دم تک بھارتی شہری ہی رہیں گی ۔انہوں نے کہاکہ میری پیدائش ریاست مہاراشٹر میں ہوئی لیکن ہم اس وقت حیدر آباد منتقل ہوئے جب میں صرف تین ہفتوں کی تھی ۔انہوں نے کہاکہ مجھے اس بات پر دکھ ہواکہ میرا قیمتی وقت برباد کیا جارہاہے ۔ثانیہ مرزا یا ان کے اہل خانہ نے کبھی مذہب اور قومیت کی بنیاد پر لوگوں میں تفریق نہیں کی ، اس کے باوجود ناروا سلوک ہونے پر انہوں نے افسوس کااظہار کیا ۔ثانیہ مرزا اپنے انٹرویو کے دوران اپنے ساتھ ہونے والا سلوک بیان کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں سے زار و قطار آنسو بہنے لگے ۔18

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…