منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

ایچ ون بی ویزا اور گرین کارڈ پروگرام میں اصلاحات کا اعلان

datetime 27  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )ٹرمپ انتظامیہ نے ایچ-ون بی ویزا اور گرین کارڈ پروگرام میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے جس سے امریکا میں مقیم لاکھوں غیر ملکی ملازمین اور طلبہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ امریکی کامرس سیکریٹری ہاورڈ لٹنِک نے ایچ-ون بی ویزا سسٹم کو اسکیم (جعلسازی)قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب امریکی ملازمین کو ملازمت دینے اور تقرری کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

انٹرویو میں ہاورڈ لٹنک کا کہنا تھا کہ میں ایچ-ون بی پروگرام کو بدلنے میں شامل ہوں کیونکہ یہ ناقص نظام ہے، ہم گرین کارڈ پالیسی میں بھی تبدیلی لا رہے ہیں، ایک امریکی اوسطا سالانہ 75 ہزار ڈالر کماتا ہے جبکہ گرین کارڈ ہولڈر کی اوسط آمدنی صرف 66 ہزار ڈالر ہے، ہم نچلے درجے کے افراد کو کیوں لے رہے ہیں؟ ڈونلڈ ٹرمپ اب اس پروگرام کو بدلنے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں گولڈ کارڈ کا اجرا کیا جائے گا تاکہ صرف بہترین اور اعلی مہارت رکھنے والے افراد کو ہی امریکا میں آنے کا موقع ملے۔ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن قوانین میں کی جانے والی ممکنہ تبدیلیوں کے تحت ایچ-ون بی ویزا کے موجودہ لاٹری سسٹم کو ختم کر کے اسے تنخواہوں کی بنیاد پر مختص کیا جائے گا، یعنی زیادہ آمدنی والے درخواست دہندگان کو ترجیح دی جائے گی، اس کا براہِ راست اثر بھارتی نژاد ملازمین پر پڑے گا جو گزشتہ کئی برسوں سے ایچ-ون بی ویزا میں 70 فیصد سے زائد حصہ لیتے آئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…