اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف اور باوقار اداکارہ لیلیٰ واسطی نے اپنی زندگی کے ایک نہایت مشکل مرحلے اور غیر متوقع موڑ سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ واسطی نے اپنی کینسر سے لڑائی کی کٹھن داستان بیان کی اور بتایا کہ کس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل اور ایک جرمن ڈونر کی مدد سے وہ اس مہلک بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے ڈونر کا بلڈ سیمپل عین ڈی این اے کی طرح میچ ہونا ضروری ہوتا ہے، لیکن ان کے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں میں کسی کا بھی سیمپل موزوں ثابت نہیں ہوا۔اداکارہ کے مطابق اس طرح کے حالات