منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے انسٹاگرام پر اپنی نہایت نازیبا تصویر شیئر کردی

datetime 25  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ با د (نیوز ڈیسک) ہالی وڈ کی مشہور پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز ایک بار پھر اپنی متنازعہ انسٹاگرام پوسٹ کے باعث سرخیوں میں آگئیں۔43 سالہ برٹنی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ صرف لمبے کالے جوتے پہنے نظر آرہی ہیں، جبکہ باقی جسم پر کوئی لباس موجود نہیں۔ تصویر پچھلی سمت سے لی گئی اور اس پر نہ کوئی وضاحت دی گئی اور نہ ہی کمنٹس کی اجازت دی گئی۔اس تصویر کے بعد مداحوں اور عوام کی جانب سے ان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر تشویش کا اظہار کیا جانے لگا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ برٹنی کسی متنازعہ پوسٹ کی وجہ سے زیرِ بحث آئی ہوں۔اس کے بعد گلوکارہ نے ایک اور پوسٹ کی، جس میں وہی تصویر دوبارہ شیئر کی گئی مگر اسے قدرے موزوں بنانے کی ناکام کوشش نظر آئی۔ اس بار انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور جذبات کے حوالے سے بھی تفصیل سے بات کی۔انہوں نے لکھا کہ زندگی کا سب سے کٹھن دور وہ تھا جب وہ اپنی اولاد سے تین سال تک دور رہیں۔ اس عرصے میں نہ وہ اپنے بچوں سے فون پر بات کر سکیں اور نہ ہی کسی قسم کا رابطہ ممکن تھا۔ برٹنی کے مطابق، اس صدمے سے باہر آنے کے لیے وہ اکثر رویا کرتی تھیں اور انکار کی کیفیت میں زندگی گزارتی رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی شادی بھی محض ایک طرح کی توجہ ہٹانے کا ذریعہ تھی تاکہ وہ اپنے درد کو سہہ سکیں۔ تاہم اب وہ آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہیں کیونکہ انہیں دوبارہ کھانے پینے میں خوشی محسوس ہونے لگی ہے۔

“میں اس نعمت پر شکر گزار ہوں اور اب اپنی اصل شخصیت کو پہچان کر دنیا کے سامنے لا رہی ہوں۔”بیان کے آخر میں انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ اب وہ آئس کریم کھانے جا رہی ہیں اور سب کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ پیغام دیا: “God bless you all”۔مداحوں کی جانب سے ان دونوں پوسٹوں پر مختلف ردعمل دیکھنے میں آیا۔ کچھ نے ان کی کھلی باتوں کو ہمت قرار دیا، جبکہ کئی افراد نے ایک بار پھر ان کی ذہنی اور جذباتی حالت پر تشویش ظاہر کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…