اسلام آ با د (نیوز ڈیسک)معروف یوٹیوبر سعد الرحمان، جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں، نے اپنے ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی۔پبلک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ روسٹنگ کے دور میں انہوں نے کچھ نامناسب ویڈیوز بنائیں، جس پر وہ پوری پاکستانی قوم سے معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعد میں چند ایپلیکیشنز کی تشہیر بھی کی، جن کی پاکستان میں قانونی حیثیت کی تصدیق کیے بغیر پروموشن کی گئی۔
ڈکی بھائی نے وضاحت کی کہ یہ ایپس پی ایس ایل میچز کے دوران بھی دکھائی جا رہی تھیں، اس لیے اس پہلو پر غور نہیں کیا گیا کہ آیا ان کی اجازت موجود ہے یا نہیں۔ ان کے مطابق، جوئے سے متعلق ایپلیکیشن کی تشہیر غیر ارادی طور پر ہوئی اور اس حرکت پر وہ نادم ہیں۔واضح رہے کہ ڈکی بھائی پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی ویڈیوز کے ذریعے جوئے کی ایپس کی پروموشن کی تھی۔