اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے متنازعہ ناقد کمال آر خان نے اداکار عامر خان پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ لوگوں سے معمولی رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کمال خان نے عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کو بری طرح ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ عامر خان یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ پورا بھارت یوٹیوب پر 100 روپے ادا کر کے ان کی فلم دیکھے گا، جس سے وہ سینکڑوں کروڑ کما لیں گے، مگر نتائج اس کے برعکس نکلے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ عامر خان کا آفس بند ہونے کے قریب ہے، یہ شخص ایمازون اور نیٹ فلکس کو کیا بند کراتا، اس کا اپنا دفتر بند ہونے والا ہے۔کمال خان کے مطابق زی کمپنی اس فلم کے او ٹی ٹی رائٹس خریدنے کے لیے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کر رہی تھی، لیکن عامر خان نے یہ معاہدہ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک یہ فلم یوٹیوب پر صرف دس لاکھ مرتبہ دیکھی گئی ہے، جس سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ عوام اس فلم میں زیادہ دلچسپی نہیں لے رہی۔