منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

اداکار فیصل خان اور عامر خان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

datetime 19  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار فیصل خان نے عامر خان پر مزید الزامات لگائے، جس کے بعد دونوں میں اختلافات مزید بڑھ گئے ہیں۔ممبئی میں پیر کو فیصل خان نے اپنے وکیل کی موجودگی میں پریس کانفرنس کی اور دعوی کیا کہ عامر خان نے رینا دتہ سے شادی کے دوران افیئر کیا، ان کا خاتون سے بچہ بھی ہے۔اس موقع پر اداکار فیصل خان نے عامر خان اور باقی خاندان سے تعلقات توڑنے پر بات کی اور ساتھ ہی عامر خان پر پہلی بیوی کی موجودگی میں خاتون صحافی سے تعلق اور اس سے ایک بچہ ہونے کا الزام بھی لگایا۔بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ رینا دتہ کو طلاق دینے کے دوران عامر خان جیسیکا ہائنس سے رشتہ تھا، جس سے ان کا بچہ بھی ہے، یہی وہ وقت ہے، جب میرا بھائی کرن راو کے ساتھ بھی رہ رہا تھا۔

فیصل خان نے یہ بھی کہا کہ مجھ پر شادی کیلیے خاندان والوں کا دباو تھا، جس پر میں شادی نہ کرنے پر ایک خط بھی لکھا، میرے خاندان کے کئی لوگوں کی شادیاں کامیاب نہیں رہیں، اس لیے وہ مجھے شادی کا مشورہ دینے کے اہل نہیں۔اداکار نے خاندان سے تعلق ختم کا اعلان پہلی بار سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا تھا جس میں لکھا گیا کہ بھاری دل مگر نئے حوصلے کے ساتھ یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے خاندان سے تمام رشتے توڑ دیے ہیں، یہ اقدام مشکل تھا مگر میری صحت و ترقی کیلیے ضروری تھا۔فیصل خان نے کہا کہ زندگی اب نئے باب میں داخل ہورہی ہے، جس میں آزادی، وقار اور خود کو پہچانے کا موقع ہوگا، جسے میں مثبت سوچ، سچائی اور حوصلے سے قبول کرتا ہوں۔انہوں نے اس دوران ایک بار پھر عامر خان پر انہیں ہاوس اریسٹ کرنے، ذہنی صحت کے نام پر نشہ آور ادویات دینے کا بیان دہرایا۔اس معاملے پر عامر خان کی فیملی نے بیان جاری کیا، جس پر خاندان کے کئی افراد کے دستخط موجود ہیں، جس میں فیصل خان کی باتوں کو تکلیف دہ اور گمراہ کن قرار دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…